پنجاب دے کجھ ??یدانی علاقیاں اچ سویل ویلھے کوہیڑ پوونڑ دا امکان اے،،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔ اتوار کو ملک کے سرد ترین مقامات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی8، گوپس منفی 7، زیارت منفی 6، گلگت، کالام اور کوئٹہ منفی 5، بگروٹ منفی 3، ر??ولاکوٹ، دیر اور قلات، منفی 2، پارہ چنار اور لوئر دیر میں منفی ای?? ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مضمون کا ماخذ : آن لائن لاٹری ویب سائٹ